سياسی اور سماجی گروپ : پاكستان كے ثقافت اور فنون سينٹر "البصيرة" كے انچارج نے ايرانی كلچرل سينٹر كے سربراہ "عباس فاموری" كے ساتھ ملاقات كے دوران ملك میں حقيقی اسلامی معارف كی ترويج كے لیے تعاون كی درخواست كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات كے دوران "البصيرة" ثقافتی اور ہنری سينٹر كے انچارج "ثاقب اكبر" نے اپنے ادارے كی معرفی كرتے ہوئے كہا : یہ ادارہ اپنی تٲسيس سے ليكر آج تك پاكستانی عوام كو زيادہ سے زيادہ سے اسلامی ثقافت سے آشنا كرنے اور اسلامی مذاہب كے مابين اتحاد و يكجہتی كو مستحكم كرنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے ۔
لاہور میں اسلامی كلچرل سينٹر كے سربراہ "عباس فاموری" نے اپنی گفتگو كے دوران "البصيرة" كی ثقافتی اور ہنری فعاليتوں كی تمجيد كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كا كلچرل سينٹر ہميشہ سے مسلمانوں كے مابين وحدت كے فروغ اور معاشرے میں خالص محمدی﴿ع﴾ اسلام كی ترویج کے لیے فعاليت كرتا رہا ہے اور اپنے ثقافتی مشن كے تحت اس ميدان میں ہر قسم كے مكمل تعاون كے لیے آمادہ ہے ۔
source : http://www.iqna.ir