بین الاقوامی: قبرس میں ترکی نژاد مسلمانوں کی تاریخی مسجد کو یونان کے شدت پسند جوانوں نے نذر آتش کردیا ۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق قبرس کے شہر "لیماسول" میں یونان کے شدت پسند جوانوں نے ایک مسجد کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں اس مسجد کے دروازے ، کھڑکیاں اور اس مسجد میں نصب تاریخی کتبے جل کر راکھ ہوگئے۔ جزیرہ قبرس میں ترک کمیونٹی کے صدر درویش اراوغلو نے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا عبادت گاہوں پر حملے غیر انسانی اقدامات ہیں اور ان اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ یونانی مسلمانوں کے حقوق تسلیم نہیں کرتے۔ یادرہے کہ قبرس کی یہ مسجد عثمانی دور حکومت کی یادگار ہے اور یونانی نژاد جوانوں سے اس مسجد کو آگ لگا کر اسے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
source : http://shabestan.net