سماجی: ایران کے صوبہ زنجان کے محکمہ اسلامی تبلیغات نے اپنے ایک بیانیے میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی اہانت،تمام بشری ادیان کی اہانت ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زنجان کی رپورٹ کے مطابق اس بیانیے میں عالم اسلام کے خلاف عالمی کفرکی سازشوں اورایک آمریکی پادری کے قرآن کریم جلانے کے تسلسل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ے کہ آمریکی اورصیہونی حکام کی حمایت میں قرآن کریم کومسلسل جلایا جارہا ہے لہذا ہم اس شرمناک اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ اسلامی بیداری سے عالمی کفر کا خوف وہراس باعث بنا ہے کہ اس پادری نے دوبارہ اس الہی کتاب کی اہانت کی ہے تاکہ وہ اپنے باطل خیال کے مطابق اس گھٹیا اورپست اقدام سے اسلام کے چہرے کو دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کرسکے جبکہ وہ اس بات سے غافل ہے کہ الہی اصول کے مطابق اللہ کا نورہمیشہ چمکتا رہے گا۔
اس محکمے کے بیانیے میں مزید آیا ہے کہ اس شیطانی اورپست اقدام نے ایک مرتبہ پھراس مطلب کوثابت کردیا ہے کہ عالمی کفرکواسلام اوراس آسمانی کتاب کی روحانی طاقت سے کوئی شناخت نہیں ہے وگرنہ اس قسم کی پست اوربچگانہ حرکت انجام نہ دیتا۔
اس بیانیے میں آیا ہے کہ بے شک اس الہی کتاب کی اہانت،تمام انسانی ادیان کی اہانت ہے اورعالمی کفرکا قرآن جلانا اس بات کی علامت ہے کہ وہ خطے کی اسلامی بیداری پرغلبہ پانے میں ناامید اورناکام ہوچکا ہے۔
source : http://shabestan.net/