بين الاقوامی گروپ: اسلامك انسٹی ٹيوٹ " Paris Eglantine" نے فرانس میں نابينا مسلمانوں كيلئے خط بريل كے قرآنی نسخوں كو مفت تقسيم كئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "ipe08" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس انسٹی ٹيوٹ كی انتظامیہ نے اعلان كيا ہے خط بريل قرآنی نسخوں كو حاصل كرنے كيلئے شناختی دستاويزات اور عربی بريل پر مہارت كا سرٹيفكیٹ ساتھ لانا پڑے گا۔
انہوں نے كہا خط بريل قرآنی نسخوں كی تقسيم كيلئے درجہ بندی كی گئی ہے پہلے مرحلہ میں وہ لوگ جنہیں عربی بريل پر پوری مہارت حاصل ہے انہیں قرآن كريم ديا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں ان طلاب كو ديا جائے گا جو عربی بريل پر مہارت حاصل كررہے ہیں اور آخری مرحلہ میں اسلامی تنظيمیں اور مساجد كو بريل قرآنی نسخے دئیے گئے۔ انتظامیہ نے مزيد كہا جن مساجد میں لائبريری ہے انہیں خط بريل قرآنی كا ايك نسخہ ديا جائے گا۔
واضح رہے كہ يورپ میں یہ انسٹی ٹيوٹ معذور افراد كيلئے مناسب خدمات انجام دے رہا ہے۔
source : http://www.iqna.ir