بين الاقوامی گروپ: نائجيريا میں پہلے اسلامی ریڈيو كا افتتاح ہوگيا ہے اس كا مقصد اسلام كے بارے میں لوگوں كو دين اسلام كے بارے صحيح شناخت كرانا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "On Islam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے جمعيت تعاون مسلمين نائجيريا كے سربراہ داوود عمران مولاسان نے اعلان كيا نائيجيريا كے اسلای ریڈيو كا نام صدائے امت يا ریڈيو قدس ہے۔ جس كا مقصد نائيجيريا كے ايك ملين سامعين تك صحيح اسلامی پروگراموں كا پہنچانا ہے۔اس ریڈيو كے ڈائريكٹر نے كہا كہ اس ریڈيو كا اصلی مقصد ملك كے عيسائی میڈيا كی طر سے اسلام كے بارے میں غلط تصورات كا جواب دينا ہے۔ نائيجيريا كی 140 ملين آبادی میں سے 55 فيصد مسلمان اور 40 فيصد عيسائی ہیں۔
source : http://www.iqna.ir