اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرحوم آیت اللہ آصفی کا جسد خاکی آج بروز سنیچر کو عراق منتقل کر دیا گیا۔ جہاں نجف اشرف اور کربلا میں اہم شخصیات کی موجودگی میں ان کا تشییع جنازہ کیا گیا۔
نجف اشرف میں اس بزرگ عالم دین کے تشییع جنازہ میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، نائب وزیر اعظم نوری مالکی، عراق وقف بورڈ کے چیئرمین سید علاء الدین موسوی سمیت کئی دیگر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
نجف اشرف میں تشییع جنازہ کے مراسم کے بعد آیت اللہ فیاض نے نماز جنازہ ادا کی جبکہ آج بوقت عصر کربلا میں بھی مرحوم کا جلوس جنازہ نکالا گیا جس میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے شرکت کی۔
کربلا اور نجف میں تشییع جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ آصفی کو وادی السلام میں نبی اللہ حضرت ہود (ع) کی قبر کے قریب دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اہل عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ آصفی جمعرات کو دار فانی سے کوچ کر گئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز جمعہ کو قم میں ان کے تشییع جنازہ کے مراسم انجام پائے قم میں آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ان کی نماز جنازہ ادا کی۔ جبکہ آج صبح ان کا جسد خاکی عراق منتقل کر دیا گیا۔
مرحوم آیت اللہ آصفی کا جسد خاکی آج بروز سنیچر کو عراق منتقل کر دیا گیا۔ جہاں نجف اشرف اور کربلا میں اہم شخصیات کی موجودگی میں ان کا تشییع جنازہ کیا گیا۔
مرحوم آیت اللہ آصفی کا جسد خاکی آج بروز سنیچر کو عراق منتقل کر دیا گیا۔ جہاں نجف اشرف اور کربلا میں اہم شخصیات کی موجودگی میں ان کا تشییع جنازہ کیا گیا۔
source : abna