اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں دوران نماز جعمہ ہوئے دھماکے میں شہید کئے گئے افراد میں سے ۸ شہداء کے جنازوں کو نجف اشرف دفن کرنے کے لیے کربلا منتقل کیا گیا جہاں آج کربلا اور نجف میں ان کا تشییع جنازہ ہوا۔
کربلا میں شہدا کے جنازوں پر نماز میت آیت اللہ سید مرتضیٰ قزوینی نے سینکڑوں زائرین کی موجودگی میں ادا کی۔
کربلا میں نماز جنازہ کے بعد جنازوں کو نجف اشرف منتقل کیا گیا جہاں حرم میں تشییع کے بعد وادی السلام میں دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کے بعد کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے دھشتگردانہ خودکش حملے میں ۲۷ افراد شہید اور ۲۲۷ زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری دھشتگرد ٹولے داعش نے قبول کر لی۔
کویت کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں دوران نماز جعمہ ہوئے دھماکے میں شہید کئے گئے افراد میں سے ۸ شہداء کے جنازوں کو نجف اشرف دفن کرنے کے لیے کربلا منتقل کیا گیا جہاں آج کربلا اور نجف میں ان کا تشییع جنازہ ہوا۔

source : abna