بين الاقوامی گروپ: پيرس كی سب سے بڑی مسجد كی ڈاك ٹكٹ آج 13 فروری كو فرانس كے پوسٹ آفسز میں مہيا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس "سفير نيوز"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ہفتہ كے دن پيرس كی سب سے بڑی مسجد كی ڈاك ٹكٹ كی تقريب رونمائی ہوئی اس میں مسجد كے سربراہ دليل بوبكر ، پيرس كے مئير برتراند دلانوئہ اور فرانس كے پوسٹ آفس كے ڈائريكٹر جان بل بايلی نے شركت كی۔ اراكين نے اعلان كيا ہے كہ اس ٹكٹ كی عمومی فروخت آج صبح پوسٹ آفس میں شروع ہوجائے گی۔
فرانس كے پوسٹ آفس نے اعلان كيا ہے كہ پيرس كی سب سے بڑی مسجد كے 90 ویں سال كی مناسبت سے اس ٹكٹ كو 60 سنٹ میں فروخت كررہے ہیں۔
واضح رہے كہ پيرس كی سب سے بڑی مسجد اور يورپ كی تيسری سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔ ان كے ميناروں كی اونچائی 33 میٹر تك ہے۔ یہ مسجد پہلی جنگ عظيم كے بعد 1922میں مسلمانوں كی قدردانی كيلئے بنائی گئی۔ اس جنگ میں شہيد ہونے والے مسلمانوں كی تعداد ايك لاكھ ہے۔اور انہوں نے جرمنی كے خلاف یہ جنگ لڑی تھی۔
source : http://www.iqna.ir