قرآنی سرگرمياں گروپ: توہين قرآن سے نہ صرف مسلمانوں میں اختلاف پيدا نہیں ہوا ہے بلكہ مسلمانوں كی صفوف میں مزيد استحكام آيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامك تبليغات ادارہ شہر خرمدرہ كے سربراہ حجۃ الاسلام "علی مرزابگی" نے ايك علمی نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی توہين ايك انتہائی شرمناك اقدام ہے۔
انہوں نے كہا كہ استكبار اس حركت سے سوء استفادہ كرنا چاہتا تھا ليكن اس كے برعكس مسلمانوں كی صفوں میں مزيد استحكام پيدا ہوا ہے۔
مرزا بگی نے احتجاجی ريليوں كو انتہائی مثبت اقدام قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس سے استكبار كے منہ پر زور دار طمانچہ رسيد ہوا ہے۔
source : http://iqna.ir