اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

جرمنی کی ایک مسجد پر شدت پسندنازیوں کا حملہ

 

بین الاقوامی: نونازی کے ایک متعصب شدت پسند گروپ نے جرمنی کی ایک مسجد پرحملہ کرکے اس پر صلیب کے نشان بنائے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں نونازیوں کے ایک گروپ نے ایک زیرتعمیر مسجد اور ایک مسلمان تاجر کے ہوٹل پرحملہ کیا ہے اور اس مسجد اور ہوٹل کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ایک نامعلوم گروپ نے ہمبرگ شہرکے نزدیکی شہر اہرنسبورگ میں موجود ایک ایسی مسجد کی دیواروں پرصلیب کے نشان بنائے ہیں کہ جسے ترکی کی جمعیت اسلامی ثقافت تعمیر کررہی ہے۔

ترکی کی جمعیت اسلامی ثقافت کے انچارج نے کہا ہے کہ اس مسجد کا مئی کے آخر میں افتتاح کیا جائے گا اور یہ حملہ اس مسجد کی تعمیرمیں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

دوسری جانب ان شدت پسند افراد نے جرمنی کی ریاست ساسونیا کے شہرجیٹان میں "محمد عابد سیال" کے ہوٹل پر دھماکہ خیز مواد پھینکا ہے تاہم اس کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

محمد عابد سیال نے اس بارے کہا ہے کہ وہ ہوٹل اور اس میں کام کرنے والوں کو مزید حملوں سے بچانے کے لیے اس ہوٹل کو بند کردے گا۔

 


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...

 
user comment