بین الاقوامی: ترکی کی ہماہنگی وتعاون ایجنسی کے تعاون سے عثمانی دور حکومت کی پانچ مساجد کی تعمیرنو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی ہماہنگی وتعاون ایجنسی نے آلبانیہ میں عثمانی دورحکومت کی پانچ قدیمی مساجد کی تعمیرنوکےلیے چالیس لاکھ یورو مختص کیے ہیں۔
اس ایجنسی نے عثمانی دورحکومت کی مساجد کی تعمیرنوکے لیے آلبانیہ کی وزارت ثقافت وسیروسیاحت وورزش سے ایک سمجھوتے پردستخط کیے ہیں۔
اس سمجھوتے کے تحت سب سے پہلے قدیمی مسجد"پرزا" کی تعمیرنوکی جائے گی کہ جو پانچ سوسالہ پرانی ہے اور ترکی کے سفارت خانے کی جانب سے اس مسجد کی تعمیرنوکے لیے چالیس لاکھ یورو مختص کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ترکی اور آلبانوی ماہرین کی جانب سے عثمانی دورحکومت کی پانچ مساجد کی تعمیرنو کی جائے گی۔ان مساجد میں قدیمی مسجد"پرزا"،"کروبا" شہرکی مسجد بازار، "الباسان" شہرکی "نظیرشہ "مسجد،"برات "شہر کی بلومبی مسجد اور"کورچا" شہرکی الیاس بی میرا خور مسجد شامل ہیں۔
الاکولہ کی رپور ٹ کے مطابق ترکی کی ایجنسی”TIkA” کے سربراہ یحیی گل سون نے کہا ہے کہ یہ مساجد فقط ترکی اور آلبانیہ کا ورثہ نہیں ہیں بلکہ یہ عالمی سرمایہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس ملک کی دیگرقدیمی مساجد کی تعمیرنو کا کام شروع کیا جائے گا۔
source : http://shabestan.net/