بین الاقوامی: اٹلی کی ریاست ٹوسکنا میں اسلامی اور ہسپانوی آرٹ سے ماخوذ سرامک کے بے مثال آرٹ کی نمائش لگائی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی شمال مغربی ریاست کے صوبہ سافونا میں اسلام کے اوائل سے لے کر اب تک کی اسلامی سرامک کی آرٹ نمائش کے افتتاح کے بعد اس ملک کے ایک اور معروف شہر مونٹا لوبو کہ جوٹوسکنا ریاست میں واقع ہے، میں اسلامی تمدن سے ماخوذ سرامک کی آرٹ نمائش لگائی گئی ہے۔
الاکولہ کی رپورٹ کے مطابق یہ شہرعرصہ دراز سے ابھی تک ہسپانوی آرٹ پر مشتمل سرامک کی پروڈکشن میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے کہ جو اسلامی آرٹس سے براہ راست متاثر ہے۔
یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ نے مشرق ومغرب اور دو اعلی تمدنوں کے درمیان رابطے کے عنوان سے اٹلی کی اس ریاست کے کردار کا جائزہ لیا ہے۔
source : http://shabestan.net