اردو
Friday 27th of December 2024
0
نفر 0

فلسطين میں مصر كی اشاعت كے قرآن كريم كی جمع آوری

بين الاقوامی گروپ: بيت المقدس اور فلسطين كے مفتی نے الازہر مصر كی اسلامی تحقيقات اسمبلی كی جانب سے تائيد شدہ قرآن كريم كے دو نسخے كو جمع كيا ہے۔ جس میں قرآنی آيات اور صفحات كی غلطياں پائی جاتی ہیں۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی "معا" سے نقل كيا ہے كہ فلسطين اور قدس كے مفتی اعظم شيخ محمد حسين نے كہا ان نسخوں میں سے ايك "دار حلمی" پبلشر كی طرف سے اشاعت شدہ ہے كہ جس كے اجازت نامہ كا نمبر 63 / سال 2006 ہے۔

ان نسخوں میں سورہ روم، سجدہ اور بقرہ كے صفحات درہم برہم ہیں۔ جيسے سورہ بقرہ كے صفحہ نمبر 42 كے بعد سورہ روم كا صفحہ نمبر 408، پھر صفحہ نمبر 415 سورہ سجدہ، اور اس كے بعد سورہ بقرہ ہے۔ اس نسخہ میں سورہ بقرہ كی آيات نمبر 257 سے 264 تك موجود نہیں ہیں۔

ايك اور نسخہ میں بھی صفحہ نمبر 293 اور 294 اور بعض ديگر صفحات بھی حذف شدہ ہیں اور بعض آيات كی ترتيب بھی صحيح نہیں ہے۔ یہ نسخہ مصر كے "دارالہيثم" پبلشر كی طرف شائع شدہ ہے۔

مفتی فلسطين نے پبلشرز اور عوام سے تقاضا كيا ہے كہ جہاں كہیں بھی اس طرح كے نسخے ہوں فورا "دارالافتا" جمع كرادیں تاكہ قوانين كے مطابق ضروری اقدامات كئے جاسكیں۔

انہوں نے مزيد كہا پبلشرز كو چاہئے كہ اشاعت كے وقت غور كریں ہمارا مقصد قرآن كريم كو تحريف سے بچانا ہے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فرانس میں مساجد کی بے حرمتی کے خلاف جزیرہ "مایوت" ...
فرانس میں حلال مصنوعات كے استعمال میں اضافہ
آل سعود کی نااہلی سے منیٰ حاجیوں کی قتلگاہ بنا
مظلوم شہید کا ناحق بہایا جانے والا خون جلد اپنا ...
ہندوستان ؛ مسلمانوں كے خلاف تعصب میں اضافہ
لاہور؛ سٹی 42 ٹی وی چینل پر دہشتگردوں کی فائرنگ
آیت ‌الله جوادی آملی: خداوند عالم عدل محض ہے
سید حسن نصر اللہ : عرب ممالک کہاں ہیں اور اسرائیل ...
سعودی عرب کے نئے بادشاہ کا پیغام اور ملک میں ...
فلسطين میں مصر كی اشاعت كے قرآن كريم كی جمع آوری

 
user comment