کی رپورٹ کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کے دن شاہ عبداللہ کی موت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں تاکید کی ہے کہ وہ عالم اسلام اور دنیائے عرب سے متعلق مسائل کی حمایت کرتے ہیں- سلمان بن عبدالعزیزنے کہا کہ سعودی عرب، شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے جس روش پر گامزن ہے اسے جاری رکھے گا- عبداللہ بن عبدالعزیز ایک عرصے تک بیمار رہنے کے بعد نوے سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کرگئے- اورسلمان بن عبدالعزيز ان کی جگہ بادشاہ مقرر ہوئے ہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزيردفاع اور شاہی عدالت کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعھد مقرن بن عبدالعزیز کو وزراء کونسل کا ڈپٹی چیرمین مقرر کیا گیا ہے-
source : www.abna.ir