بین الاقوامی:ایران کے صوبہ البرز کے مقدس مقامات کی تعمیرنوکمیٹی کی شرکت سے حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا نامی ایک بہت بڑے صحن کی تعمیرکے پراجیکٹ پرکام ہورہا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ البرزکی مقدس مقامات کمیٹی کے تعاون سے اس وقت نجف اشرف میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا نامی صحن کی تعمیر، حرم امام حسین علیہ السلام اورحرم حضرت اباالفضل علیہ السلام کے پتھروں کوتبدیل کرنے،کربلا میں امام سجاد علیہ السلام ہسپتال کی تعمیر اورحرم حضرت مسلم علیہ السلام پرٹائیلیں لگانے کے پراجیکٹ پرکام ہورہا ہے۔
اسی طرح کربلا معلی میں حضرت حبیب بن مظاہرعلیہ السلام کی ضریح اورسامرا میں امام ہادی اورامام عسکری علیہا السلام کے حرم مطہر کی تعمیرنوکا کام جاری ہے۔
ان کے علاوہ نجف اشرف میں حرم امام علی علیہ السلام تک پانی پہنچانے،تین نان بائیوں کے بنانے اوراسی طرح حرم مطہرامام علی علیہ السلام کی توسیع کے پروگرام بھی جاری ہیں۔
اس کے علاوہ صوبہ البرز کے مقدس مقامات کی تعمیرنو کمیٹی کی جانب سے ہرسال نجف اشرف اورکوفہ کے ضرورتمندوں کے لیےرمضان المبارک میں افطاری کےدسترخوان بچھائے جاتے ہیں۔
source : http://shabestan.net