بين الاقوامی گروپ : ايران میں قرآنی نمائش كا اتنے وسيع پيمانے پرانعقاد عالم اسلام كے لیے ايك ايسا بے مثال موقع ہے جس كے ذريعے مختلف ممالك كے ہنرمند ايك دوسرے سے آشنا ہوسكتے ہیں اور اپنے آثار كو پيش كر سكتے ہیں ۔
فرانس كے مسلمان معمار اور ہنرمند نامان ذكری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ ايران میں قرآنی نمائش كا انعقاد عالم اسلام میں ايك ايسا نيا آغاز ہے جو يقينی طور پر اسلامی اقوام كی جانب سے مورد توجہ قرار پائے گا ۔
اس فرانسوی ہنرمند نے مزيد كہا ہے كہ میں نے بہت سے ممالك كا سفر كيا ہے اور اپنے فن پاروں كی نمائش كی ہے ليكن ميری نظر میں ايران ديگر ممالك سے بہت زیادہ متفاوت ہے اور ايران كی ثقافت اور آداب دنيا بھر میں بے مثال ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir