بین الاقوامی: اردن کے سلفی وہابیوں نے اس ملک میں موجود حضرت جعفرطیارعلیہ السلام کے روضے کومسمارکرنے کی کال دی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے براثانیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں مقیم عراقی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اردن میں سلفی وہابی گروپ کہ جنہیں سعودی انٹیلیجنس کی حمایت حاصل ہے، نے امام علی بن ابیطالب علیہ السلام کے بھائی اورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدرصحابی حضرت جعفرطیارعلیہ السلام کے روضے کومسمارکرنے کی دعوت دی ہے۔
اس ذرائع نے کہا ہے کہ سلفی وہابیوں نے حضرت جعفرطیارعلیہ السلام کے روضے سے لوگوں کودوررکھنے اورانہیں ان کی قبرمطہرکی ریارت کرنے سے منع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سلفی وہابیوں نے دھمکی آمیز اعلان کیا ہے کہ عنقریب اس روضے کومسمارکردیا جائے گا تاہم اس کا وقت مشخص نہیں ہے۔
یادرہے کہ چھ مہینے پہلے یہ کال دی گئی تھی لیکن وہابی نام نہاد مولویوں نے وصال اورصفا چینلزپردوبارہ اس دعوت کا اعلان کیا ہے تاکہ سلفی گروپ اس کام کوانجام دینے کا اقدام کریں۔
باخبرذرائع نے کہا ہے کہ اردنی حکام نے اس روضے کی حفاظت کے لیے پولیس کوتعینات کردیا ہے
source : http://shabestan.net