سماجی: ایران کے صوبے ہمدان کی قرآن فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کو یہ معلوم ہے کہ قرآن کریم جہاد و شہادت کی کتاب ہے اور یہ معاشرے میں جہاد و شہادت کی ثقافت کو زندہ کرتا ہے۔
صوبہ ہمدان کی قرآن فاؤنڈیشن کے سربراہ جواد صدیقی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کی غیرت اور پاکدامنی کے بند کو توڑنے کے لئے دشمن مختلف طریقوں سے معاشرے کی الہی افکار کو خراب کرنے کے درپے ہے اور اس یلغار کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قرآن کریم ہے۔
صدیقی نے مزید کہا ہے کہ قرآن کریم سے انس و محبت کرنے والے افراد دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں اور وہ شیاطین کے مکر و فریب میں نہیں آتے کیونکہ قرآن کریم نے شیطانی راستوں کو بند کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کریم دشمنوں کے مقابلے میں ذلت و خواری کو قبول نہیں کرتا اور قرآن کریم عزت اور سربلندی کو فقط مسلمانوں کے لئے قرار دیتا ہے اور ظلم و ستم کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور انسان کی ذلت و خواری کا باعث بنے والے عناصر کا تعارف کرواتا ہے۔
source : http://www.shabestan.net/