بين الاقوامی گروپ : پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں گزشتہ دن ۲۹ مئی كو بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی میں اسلامك ڈيزائنگ اور خطاطی كی نمائش كا افتتاح ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Pakistan Today﴾ سے نقل كيا ہے یہ نمائش بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے اسلامك آرٹ اور فن تعميرار ت ڈيپارٹمنٹ كی خواتين كے تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔ اس نمائش میں ۸۰ سے زيادہ خواتين طلباء كے آثار اسلامك ڈيزائينگ ،كيلی گرافی اور خطاطی میں پيش كیے گئے ۔
بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے فيكلٹی آف شوشل سائنسز كے صدر نےاعلان كيا: خطاطی كو اسلامی ثقافت اور اسلامك آرٹ كے اہم عناصر میں شمار كيا جاتا ہے۔ انہوں نے نمائش میں شريك خواتين طلباء كی تعريف كرتے ہوئے كہا اس طرح كی نمائشوں سے اسلامك آرٹ اور فن تعميرات كو فروغ ملے گا۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=1020934