اردو
Saturday 4th of January 2025
0
نفر 0

فتنے کے ماحول میں موقف شفاف ہونا چاہئے

فتنے کے ماحول میں موقف شفاف ہونا چاہئے
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فتنے اورغبارآلود ماحول میں سب کی ذمہ داری خاص طور پر خواص کا فرض ہے کہ واضح و دوٹوک موقف اپنائيں اور دو پہلو باتيں کرنے سے گریز کریں۔


حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عشرہ فجر کے پروگراموں کو ترتیب دینے والی کمیٹی اور اسی طرح اسلامی تبلیغات کی کو آرڈینشن کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا: دشمن فضا کو ہمیشہ مکدر رکھنا چاہتا ہے کیونکہ وہ فتنے اور غبار آلود فضا سے ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتا ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے زورد ےکر فرمایا موجودہ صورت حال میں اسلامی نظام حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دشمن سے اپنی حدبندی واضح کریں اوراس سلسلے میں خواص کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے ۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ جب سامراجی، ظالم اور غاصب قوتيں اسلامی ملکوں میں قدم رکھتی ہيں اور اپنا موقف بیان کرتی ہيں تو ایسے میں مبہم اور دو پہلو باتيں کرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ یہاں پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ اسلامی جمہوری نظام کے اندر جو لوگ ہيں ان کا اصل موقف کیا ہے ؟ اور کیا وہ دشمن سے برائت کا اظہارکرنے کو تیار ہیں؟
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جب کچھ لوگ فتنہ اور غبار آلود ماحول میں زبان سے اسلام کا انکار کرتے ہيں اور عمل سے بھی نظام کی جمہوریت کی نفی کرتے ہيں اور انتخابات پر شکوک و شبہات کا نشان لگاتے ہيں تو ایسے ميں شخصیات سے یہی توقع ہے کہ وہ اپنا موقف اورحدیں واضح کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے گذشتہ تیس برسوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کی اہم ترین خصوصیات کو انقلاب کی اقدار سے عوام کی بھرپور وفاداری قرار دیا اور فرمایا کہ ہر سال گیارہ فروری یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی انقلاب لوگوں کے ایمان پراستوار ہے اور دشمن اگر آج انقلاب کو معمولی سا بھی نقصان نہيں پہنچا سکا تواس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نائجيريا میں پہلے اسلامی ریڈيو كا افتتاح
عالمی رہنماں کا اظہار مذمت‘ دنیا بھر میں ...
صنعا پر سعودی حملہ، ۱۴ یمنی شہید اور زخمی
افغانستان طالبان کا سرکاری فوج کے ٹھکانے پر ...
دوسروں کے سر قلم کرنے والوں کی آئی اب اپنی باری
آل سعود کے ہاتھوں شیعہ باشندوں کی گرفتاریاں
فرانس میں مسلمانوں کے لیے قبرستان کی تعمیر کی ...
اٹلی ؛ ہفتہ اسلامی ثقافت میں تيونس كی بھرپور شركت
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال ...
آیت اللہ جوادی آملی: منجی عالم بشریت کے ظہور پر ...

 
user comment