حال ہی میں الخبر میں نماز با جماعت بپا کرنے کی پاداش میں گرفتار تین شیعہ راہنماؤں کی رہائی کے بعد اب چوتھی راہنما بھی رہا ہوگئے ہیں.
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منطقۃ الشرقیہ کے شیعہ راہنما،"حسن علي المكی" جنہیں اپنے گھر میں نماز جماعت بپا کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے ایک مہینہ پابند سلاسل رکھا گیا، جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ شیعہ استاد و راہنما "عبداللہ فہد المكي"،" مہدي احمد الخضير" اور "حسن صالح المہنا" کے ہمراہ گرفتار ہوئے تھے اور باقی تین راہنما کچھ روز قبل رہا ہوگئی تھے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکمرانوں نے الاحساء، القطیف، نجران، مدینہ منورہ اور بعض دیگر علاقوں میں نہ صرف شیعہ مساجد اور حسینیات کی تعمیر پر پابندی لگادی ہے بلکہ انہیں گھروں میں بھی نماز جماعت بپا کرنے سے روکتے ہوئے گرفتار کرتے ہیں۔
سعودی حکام نے حال ہی میں کہا ہے کہ شیعیان اہل بیت (ع) سنی مساجد میں سنی امام جماعت کی اقتداء کرتے ہوئے صرف اسی صورت میں نماز جماعت میں شرکت کرسکتے ہیں کہ وہ اپنی فقہ سے چشم پوشی کریں اور نماز کے اعمال سنی فقہ کے مطابق انجام دیں۔
سیاسی و مذہبی ماہرین و تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب کا یہ اعلان در حقیقت اہل تشیع کو اپنے عقائد تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کا ابتدائی مرحلہ ہوسکتا ہے۔
source : http://abna.ir/list.asp?lang=6&gid=0&pg=5