اطلاعات کے مطابق جنیوا مذاکرات میں شرکت کرنے والے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک خط ارسال کیا ہے- اس خط میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام جارحیت اور محاصرے کے سائے میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں- انصاراللہ کے وفد نے اسی کے ساتھ بان کی مون سے جلد سے جلد ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے- انصاراللہ کے خط میں آیا ہے کہ یمنی عوام کا یہ حق بنتا ہے کہ بان کی مون ہمارے وفد کے لئے کچھ وقت نکالیں چاہے کچھ منٹ ہی کیوں نہ ہوں- اس خط میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون ہمارے لئے بھی ایسے ہی وقت نکالیں جیسے انہوں نے ریاض سے آنے والے وفد سے ملاقات کے لئےنکالا تھا- بان کی مون کے نام انصاراللہ کے خط میں بحران یمن کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے- خط میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام کو محاصرے اور جارحیت کا سامنا ہے اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں-
source : abna