ایک بحرینی شہید علی شیخ کے باپ جواد شیخ نے قم میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ نے اب تک 35 مساجد کو شہید اور قرآن مجید کے ہزاروں نسخوں کو جلادیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہید علی شیخ کی عمر 14 سال تھی اور آل خلیفہ کی فورس نےعید فطر کے دن مسجد کے اندر انھیں گولی مار کر شہید کردیا انھوں نے کہا کہ شہید علی شیخ دین کے پابند اور اچھے اخلاق کے حامل تھے انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی فورسز نے شہید علی شیخ کو جان بوجھ کر گولی مار کر شہید کردیا۔ شیخ جواد نے کہا کہ بحرینی عوام امریکہ نواز آل خلیفہ کی نابودی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ جو لوگ مسجدوں اور قرآن مجید کے نسخوں کو جلاتے ہیں وہ در حقیقت مسلمان نہیں ، انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب ریاستوںکے حکمراں در حقیقت امریکی ایجنث ہیں اور امریکہ کی پشتپناہی کی وجہ سے وہ عرب عوام کے سروں پر مسلط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی ظالم و جابرحاکم صرف عوام کے قتل پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ اس نے اب تک 35 مسجدوں کو شہید اور قرآن مجید کے ہزاروں نسخوں کو جلادیا ہے انھوں نے کہا کہ مسجدوں کی شہادت و بے حرمتی اور قرآن کے نسخوں کو جلانا صرف صہیونیوں کا کام ہے اور خلیجی ریاستوں کے عرب حکمراں بالکل صہیونی ہیں۔
source : http://www.abna.ir