اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

ترکی میں ۴۰۰۰جامع مساجد کی تعمیر نو

بین الاقوامی: ترکی کے وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ دس سالوں کے دوران ترکی کی چار ہزار جامع مساجد کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم کے مشیر بولنت ارنتش نے اس ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر دیاربکر کی جامع مسجد کی تعمیر نو کی اختتامی تقریب میں کہا ہے کہ حکومت کے تعاون سے دس سالوں کے دوران چار ہزار جامع مساجد کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا ایمان اخلاق اور ہماری ساری اقدار کا سر چشمہ اسلام ہے اور ان صدیوں کے دوران یہ ارتباط قائم و دائم ہے۔ بنابریں ہم ان مساجد کی تعمیر اور ان کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔
ارنتش نے کہا ہے کہ ترکی کی موجودہ حکومت نے دس سالوں کے دوران ان مساجد کی تعمیر نو کے لیے ۹سے ۱۰ارب ترکی لیرہ کو مختص کیا ہے اور۷۰ ہزار افراد اس میدان میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ دیاربکر کی مسجد کی تاریخ اس شہر کی اسلامی فتح کی طرف پلٹتی ہے اور ترکی کے لوگ اس مسجد کو اس ملک کی پانچ اہم جامع مساجد میں سے شمار کرتے ہیں


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
اسرائیل سمیت سارے صیہونی داعش کی شکست پر آنسو بہا ...
ایران اور حزب اللہ دہشتگردی کی فہرست سے خارج
تہران پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی(رہ) پر ...
مسجد الاقصی کے دروازے فلسطینی نمازیوں کے لئے بند
مكہ مكرمہ میں حضرت عباس ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے ...

 
user comment