اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

جاپانی اور طائی زبانوں میں ترجمہ قرآن کریم کی اشاعت

سماجی: المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی وتربیتی امورکے مشیر نے کہا ہے کہ اس مرکز کے توسط سے عنقریب جاپانی اورطائی زبانوں میں ترجمہ قرآن کریم کوشائع کیا جارہا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق المصفطی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی وتربیتی امور کے مشیر حجۃ الاسلام محمد رضا صالح نے مدرسہ حجتیہ میں المصطفی یونیورسٹی کے مخیر حضرات سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس وقت قم ایک اسلامی علوم کے سنٹر کے عنوان سے الہی معارف کا شوق رکھنے والے جوانوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو گیا ہوا ہے اور اس وقت اس میں دنیا کے ۱۱۰ ممالک کے ۱۲ہزار طلباء اہل بیت علیہم السلام کے علوم کے حصول میں مشغول ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ایک جوان دینی علوم کے حصول کی طرف متوجہ ہو تویہ ایسی برکات اور توفیق ہے کہ جو اللہ تعالی نے اسے عطا کی ہیں۔
انہوں نے مبلغ کی تربیت کو المصطفی یونیورسٹی کا واحد مقصد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران اور بیرون ایران میں ۲۵ہزار طلباء حصول علم میں مشغول ہیں۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...

 
user comment