اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

کراچی میں لبیک یا رسو اللہ (ص) کانفرنس

کراچي ميں لبيک يا رسول اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ممتاز علمائے دين نے قوم کے جذبات کي نمائندگي کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ امريکا سے تعلقات ختم کر دئے جائيں ـ
کانفرنس ميں مولانا علامہ سید جواد نقوي، جماعت اسلامي سندھ کے امير ڈاکٹر معراج الھدي، سعيد اطہر وارثي، جيسے معروف علمائے دين کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر امت مسلمہ اپنے سروں کي فصليں کٹوانے کے لئےتيار ہےـ
مقررين نے کہا کہ امت مسلمہ فروعي مسائل کو پس پشت ڈال کر طاغوتي طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑي ہوـ علمائے پاکستان کا کہنا تھا کہ طاغوتي قوتيں پاکستان کو بحرانوں ميں الجھا کر اس ملک پر قبضہ کرنا چاہتي ہيں اور فرقہ واريت کي آگ بھڑکا کر اپنے ناپاک عزائم کي تکميل کے در پے ہيں ـ
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو تحريک بيداري امت کے زير اہتمام نشتر پارک ميں لبيک يا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کياگياـ
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوي نے کہا کہ توہين رسالت اور مقام مقدسہ کي توہين کے سلسلے کو بند کيا جانا چاہئے، امت مسلمہ ان گستاخيوں پر خاموش نہيں بيٹھ سکتي ـ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج جاري رہنا چاہئےـ علامہ سید جواد نقوي نے کہا کہ فرقہ واريت اور لسانيت کو ہوا دينے والے عناصر اسلام کے دشمن ہيں، مسلمانوں کو باہمي اتفاق و يکجہتي اور صبر و تحمل سے ان کا مقابلہ کرنا ہوگاـ
علامہ سید جواد نقوي نے کہا کہ ہميں اپنے نظام کي برتري کے لئے امريکا اور اسرائيل کا بائيکاٹ کرنا ہوگا اور ان کي مصنوعات کي خريد و فروخت پر پابندي لگانا ہوگي ـ
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدي نے کہا کہ امت مسلمہ بيدار ہو چکي ہے، نبي اور آل نبي کي شان ميں گستاخيوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئےـ انہوں نے کہا کہ محرم کا آغاز ہو رہا ہے، اگر محرم مذہبي طريقے سے منانے پر خون خرابہ ہوا تو حکمراں بھي اپنے محلوں اور قلعوں ميں محفوظ نہيں رہيں گےـ


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment