اطلاعات کے مطابق پڑوسی ممالک ہجرت کرنے والے میانمار کے مسلمانوں کو بنیادی ضروریات ، خاص طور سے ، دواؤں اور طبی خدمات کی کمی کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی بسرکرنے والے میانمار کے مسلمانوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں اور اب موسم سرما آنے پر دوائيں اور طبی سہولتیں فراہم نہ ہونے کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے میانمار کے بے گھرمسلمانوں کی طرف توجہ نہ دئيے جانے کی وجہ سے بھی ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس سے انسانی المیہ پیدا ہونے کا امکان بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف وسیع جارحیت کے بعد میانمار کے مسلمانوں نے پڑوسی ممالک کا رخ کیا ہے اور اب تک میانمار کے ہزاروں مسلمان ہندوستان ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور انڈونیشیا میں پناہ لے چکے ہیں۔
source : http://www.abna.ir