اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

یوکرائن کے جزیرہ نما کریمہ میں ایک مسجد کا افتتاح

بین الاقوامی: یوکرائن کی سماجی آرگنائزیشنز کی یونین کی کوششوں سے اس ملک کے جزیرہ نما کریمہ میں السنابل مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کی سماجی آرگنائزیشنز کی یونین الرائد نے اس ملک کے جنوب میں واقع جزیرہ نما کریمہ کے ایک گاوں ویریسایوو میں السنابل مسجد کا افتتاح کیا ہے۔

الرائد یونین کے سربراہ ڈاکٹر باسل مرعی نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اس مسجد اور دیگرمساجد کا افتتاح سوویت یونین کے دوران صدیوں سے پسماندگی کے شکار علاقوں کو اسلامی تہذیب اور تشخص کے تحفظ کی خوشخبری دینا ہے۔

مرعی نے مزید کہا ہے کہ اس دور میں اکثر مساجد اور اسلامی تعلیمی مراکز تباہ وبرباد ہو گئے تھے۔

انہوں نے عبادت تعلیم دینے اور لوگوں کو اخلاقی فضائل سے مزین کرنے کے لیے اسلام میں مساجد کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کہ الرائد یونین کے سربراہ ڈاکٹر باسل مرعی جزیرہ نما کریمہ میں اس یونین کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر محمد طہ اس جزیرہ نما میں تاتاری عوام کی کونسل کے سربراہ رفعت چوباروف کریمہ کے مسلمانوں کے دینی ادارے کے مفتی الحاج امیر علی ابلاییف اور اس صوبے کے نمائندوں اور ساکی شہر کی کونسل کے اراکین اور تقریبا ۲۰۰مسلمانوں نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یوکرائن کا جزیرہ نما کریمہ بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع ہے کہ جہاں پر پانچ لاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment