عراقی ذرائع کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے کاظمین کے داخلی راستے میں اتوار کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 21 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل موصول ہونے والی خبروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پندرہ بتائی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو کاظمین کے داخلی راستے میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ ہہودی دہشت گرد گروہ داعش نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔