بین الاقوامی :ترکی کے اسکولوں میں گزشتہ تیس سالوں سے حجاب پر لگائی گئی پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ۱۹۸۰ء سے فوجی بغاوت کے بعد ترکی کے سکولوں میں حجاب پر پابندی لگا دی گئی تھی اور اتا ترک نے اس ملک کے اسلامی سکولوں کایو رپی سکولوں کی طرز میں تبدیل کر دیا تھا۔
ترکی کے سکولوں میں حجاب اوڑھنے کی آزادی کے منصوبہ کو ۲۰۱۳اور۲۰۱۴ء کے تعلیمی سال کے دوسرے حصے میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کو ترکی کی لائیک جماعتوں فوجی جرنیلوں اور ججوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔
ترکی کی اعلی تعلیمی کونسل
رجب طیب اردگان کے زیرنظر ہے اسی بنا پر اس ملک کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں حجاب اوڑھنے کو آزاد قرار دے دیا گیا ہے۔

source : http://shabestan.net