اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

دوسری توہین آمیز فلم؛ اس بارایک مرتدپاکستانی کےہاتھوں/ ٹیری جونز نےحمایت کردی/ دہشت گردوں کےاعمال دستاویز قرار

"بےگناہ رسول" رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم اسپین میں بن چکی ہے، اس کاہدایتکار ایک پاکستان مرتد "عمران فراست" ہے جو اسپین میں رہتا اور ہسپانوی شہریت پر ناز کرتا اور کہتا ہے کہ وہ اسلام سے برگشتہ ہوگیا ہے اور اس نے ایک فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سنبھالے ہیں جو ملعون ٹیری جونز کی خبیثانہ کاوش کا تسلسل ہے۔ فلم میں تکفیری اور وہابی دہشت گردوں کے اعمال کو بھی دستاویز کے طور پر پیش کرکے اسلام کو تشددپسند دین کے طورپر متعارف کرایا گیا ہے۔ 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی مرتد تارک وطن ملعون عمران فراست نے توہین رسالت پر مبنی فلم "ایک بے گناہ رسول" بنائی ہے جسے پندرہ دسمبر کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے گوکہ ہسپانوی حکومت نے اس شخص کو خبردار کیا ہے کہ اس فلم کو مکمل کرنے کے مراحل اور اس کو ریلیز کرنے سے باز رہے ورنہ اس کی شہریت منسوخ کی جائے گی، اس کو گرفتار کیا جائے گا اور پاکستان کے حوالے کیا جائے گا جہاں اس توہین رسالت کے جرم میں موت کی سزا ہوگی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلم ریلیز کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ اس کو مذکورہ تاریخ کو انٹرنیٹ پر آپ لوڈ کیا جائے گا۔ 

اس فلم میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کے بعض گوشوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتی ہے اور شاتم رسول ملعون فراست اور اس کے حامیوں اور ساتھیوں کا دعوی ہے کہ یہ فلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کے حقائق بیان کرتی ہے!

اس فلم کا ٹریلر انٹرنیٹ پر آچکا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ دین اسلام سے برگشتہ ہوگیا ہے اور اس نے اس ٹریلر میں تکفیری دہشت گردوں کی درندگی کی بعض تصاویر قرار دی ہیں جن کو مسلمانوں کے نمائندے کہا گیا ہے اور ان کی روش کو اسلام قرار دیا گیا ہے اور یہیں سے معلوم ہوتا ہے کہ تشددپرور وہابیت جان کر اسلام کےخلاف اس عالمی سازش میں مصروف ہے جس کے تحت مسلمانوں اور ان کے دین کو بدنام کیا جارہا ہے۔ 

فلم کے ہدایتکار ملعون فراست کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فلم کے منظرنامے کا مرکزی خیال کچھ عرصہ قبل بننے والی ٹیری جونز اور مصری قبطیوں کے ہاتھوں بننے والی فلم مسلمانوں کی معصومیت (Innocence of Muslims)کے منظرنامے سے لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلمانوں کی معصومیت نامی فلم میں حضرت رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر پوری دنیا میں احتجاج ہوا اور پاکستان کے شہر کراچی میں شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقوی اسی راہ میں شہید ہوگئے اور مختلف شہیروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ توقع کی جارہی تھی کہ یہ سلسلہ کسی نتیجے پر پہنچ کر ہی رہے گا لیکن دشمنان اسلام کو خوراک فراہم کرنے اور ان کے لئے جارحیت اور دباؤ کا راستہ ہموار کرنے والے تکفیریوں نے لوٹ مار اور تخریبکاری کا سہارا لے کر حکومت کو مظاہروں پر وقتی طور پر پابندی لگانے کا موقع فراہم کیا اور بعض مبصرین کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے مغربی سفارتخانوں کے ساتھ ساز باز کرکے تشدد، لوٹ مار اور تخریبکاری کے ذریعے حمایت رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے لئے ہونے والے ان احتجاجی جلسوں جلوسوں کا سدد باب کریں گے چنانچہ انھوں نے ایسا ہی کیا اور احتجاج تحریک کسی منطقی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئی۔ 

کہا جاتا ہے کہ اسپین میں بعض اسلام مخالف گروپس فراست کی حمایت اور مالی امداد کے پابند ہیں اور اس سے کہا گیا ہے کہ ایک اسلامی مخالف ویب سائٹ بنائے اور خاصی رقم وصول کرے اور اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اسلام و مقدسات اسلام کی توہین پر مبنی فلمیں، خاکے، تصویریں اور متون شائع کرے اور اس نے یہ تجویز بھی قبول کرلی ہے اور وہ اس طرح انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 

اسپین حکومت نے ملعون فراست کے اقدام کو قومی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دے کر اس کو فلم ریلیز یا شائع کرنے سے باز رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر اس کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا جہاں اس کو پھانسی کی سزا ہوگی۔ 

در این اثنا اس خبر کی اشاعت کے ساتھ ہی بلجئیم کی حکومت نے سیکورٹی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا امکان پچھتر فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ دشمن اسلام و انسانیت ملعون فراست کے اس اقدام سے یورپ میں مقیم ملینوں مسلمانوں کو ـ جو پہلے ہی سے مظلومیت کی زندگی بسر کررہے ہيں ـ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو بظاہر اس قسم کے اقدامات میں ملوث نفسیاتی مریضوں کے ایجنڈے میں شام ہوتا ہے۔ 

اسپین سے ایک پاکستانی نژاد ہسپانوی کے انٹرنیٹ پر نشر ہونے والے درد بھرے خط کا اقتباس دیکھئے: 

سپین میں ایک پاکستانی مسلمان کے ہاتھوں اسلام کی شدید توہین 

السّلام علیکم - میرا نام خالد ہے - رابطہ کرنے کا مقصد آپ کی توجہ ہمارے مذہب اور ہمارے پیارے نبی (ص) کی توہین کی طرف دلانا ہے۔  آج تک وہ کافر ہوتے تھے جو ہمارے مذہب کی توہین کرتے تھے لیکن آج ایک پاکستانی مسلمان کافروں کے ساتھ مل کر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کر رہا ہے اور اپنی کارگردگیوں سے ساری دنیا میں اسلام کے خلاف ماحول بنا رہا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کے اس طرح کی ناپاک ہرکتوں سے ہمارے مذہب کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا لیکن پھر بھی کب تک خیالات کی آزادی کے بہانے کچھ لوگ ہم مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلتے رہیں گے؟  آج اگر ایک کو نہیں روکا تو کل دس اور آئیں گے؛ ہمارا مذہب مذاق نہیں ہے کے جو چاہے جب چاہے اس کے ساتھ کھیل سکے۔

یہ شخص عمران فراست پاکستانی ہے جو کبھی یہ ناپاک شخص قرآن کو جلاتا ہے کبھی اخبارو اور ریڈیو پر اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو گالیاں دیتا ہے تو کبھی کارٹون بنا بنا کر ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ناقابل برداشت توہین کرتا ہے۔ آج کل اس کے بنائے ہوئے حضور پاک کی شان میں گستاخی اور توہیں پر مبنی کارٹون انٹرنیٹ پر ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں جو  ایک سچے مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔ 

ہماری ہزاروں شکایتوں کے باوجود سپین کی حکومت نے کسی طرح کا بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ 

رابطہ کرنے کا مقصد یہ کہ خدا کے واسطے اس مسئلے کو ساری دنیا کے سامنے لائیں۔ سپین کی حکومت سے احتجاج کریں اور اس شخص کی ناپاک ہرکتوں کو رکوا کر اس کو سزا دلوائیں تاکہ مستقبل میں کبھی کوئی اسلام کی توہین کرنے کی جرات نہ کرے۔

ایک مسلمان ہونے کے ناطے میرا فرض تھا آپ تک اس مسلے کو پہنچانا، اب آپ کے ہاتھ میں ہے کے آپ اسے صرف ایک خبر کی طرح لیتے ہیں یا اسے اسلام کی توہین سمجھ کر اس کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہیں۔

ایک مسلمان ہونے کے ناتے میرا فرض تھا آپ تک اس مسلے کو پہنچانا ، اب آپ کے ہاتھ میں ہے کے آپ اسے صرف ایک خبر کی طرح لیتے ہیں یا اسے اسلام کی توہین سمجھ کر اس کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہیں- 

والسّلام علیکم

خالد احمد

میڈرڈ - سپین

قرآن سوزی کا بانی، مسلمانوں کی معصومیت نامی فلم کے حامی ملعون ٹیری جونز نے فراست کی حمایت کردی۔

ملعون ٹیری جونز نے دنیا بھر میں ایمیل میسج روانہ کرکے لکھا ہے:

فلم "بےگناہ پیغمیر" 14 دسمبر کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریلیز ہورہی ہے 

ہماری تنظیم "Stand up America Now" کے اسپین میں نمائندے عمران فراست نے حکومت اسپین سے ایک پیغام وصول کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ: "اگر وہ یا ہماری یہ تنظیم فلم بنانے کا عمل جاری رکھے یا 14 دسمبر کو اسے ریلیز کرے اسپین میں اس کا اور قیام کا پرمٹ (Stay Permit) منسوخ کیا جائے گا کیونکہ وہ اسپین کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ شمار ہوگا اور اس کو گرفتار اور قید کرلیا جائے گا اور پھر اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے گیا جہاں وہ اسلام پر تنقید کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا پائے گا"۔ 

پاگل پادری لکھتا ہے: "ایک بار پھر ایک مغربی حکومت اسلام کی دھمکیوں کی بنا پر پسپا ہوگیا اور اگر ہم امریکہ میں استقامت اور جدوجہد نہ کریں تو ہم بھی آزادی اظہار کا حق کھوجائیں گے؛ ہم اوباما کی "اسلامی نواز انتظامیہ" سے کوئی امید وابستہ نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ہماری آزادیوں کی حفاظت نہيں کرسکتا؛ ہمیں خود اٹھنا پڑے گا اور ہمیں ریلیاں نکالنی پڑیں گی پس آئیں اور اس تحریک سے آملو"۔ 

یہ بات قطعی طور پر غم و غصے کا سبب ہے کہ اسپین کی طرح ایک مغربی ملک ایسے شخص کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے جو اپنے ملک میں فوری طور پر سزائے موت پائے گا اور اس کے گھروالوں کو ڈرایا دھمکایا جائے گا یا پھر گرفتار کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ٹیری جونز کی پوری فوج ذرائع ابلاغ کے اندر ہی ہوتی ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ، سیٹلائٹ چینلز اور اخبارات و جرائد ہی در حقیقت اس نادیدہ فوج کے سپاہی اور افسر ہیں ورنہ زمینی لحاظ سے اس کی حامی افراد قوت ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کی تعداد سے تجاوز نہيں کرتی اور اس کمی کو صہیونی اور امریکی میڈیا نے پورا کردیا ہے۔ 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment