بین الاقوامی: دو اسلامی تنظیموں نے فرانسیسی میگزین کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر دیا۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی دو اسلامی تنظیموں نے فرانس کے ایک میگزین کی طرف سے پیغمر اسلام﴿ع﴾ کے بارے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد اس میگزین کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔
دعوی میں کہا گیا کہ ان خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان دو اسلامی تنظیموں نے اسی میگزین سے 780 ہزار یورو کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہبدو کامیڈی میگزین ہے جس نے گذشتہ روز پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی شان کے خلاف گستاخانہ خاکے شائع کئے۔
source : http://shabestan.net