مصر کے صدر محمد مرسی نے نئے آیین پر دستخط کیا اور اس طرح 25 جنوری کے انقلاب کے بعد پہلے بنیادی آیین کا آج سے نفاذ ہوگا۔
خیال رہے کہ آیین کے مسودے پر دو مرحلوں میں 16 اور 22 دسمبر کو عوامی ریفرنڈم کرایا گیا اور الیکشن کمیشن نے کل مصری عوام کی جانب سے بنیادی آیین کی منظوری کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ الیکشن کمیشن کےاعلان کے مطابق مصر کے 63.8 فیصد عوام نے آیین کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا ۔۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے گذشتہ روز اپنے مصری ہم منصب محمد مرسی سے ٹیلیفونی گفتگو کرتے ہوئے انہیں ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
source : http://www.abna.ir