بین الاقوامی:آئرلینڈ کے مسلمانوں کی کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد آخر کار اس ملک کی حکومت نے مسلمانوں کو اسلامی طریقے سے مردوں کو دفن کرنے اجازت دے دی ہے۔
خبررسا ں ایجنسی شبستان نے آن اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرلینڈ کے مسلمانوں کی کئی دہائیوں کی کوششیں آخر کار رنگ لائی ہیں اور انہیں اسلامی طریقے سے اپنے مردوں کو دفن کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
آئرلینڈ کی حکومت کے اس نئے منظور ہونے والے قانون کے مطابق مسلمان اس کے بعد اپنے مردوں کو اسلامی طریقوں یعنی کفن پہنا کر اور تابوت کے بغیر دفن کر سکتے ہیں۔
آئرلینڈ کے مسلمانوں کی سالہا سال کوششوں کے بعد حکومت نے اس قانون کی منظوری دی ہے کہ جو مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔
قابل ذکرہے کہ آئرلینڈ کے قانون کی بنا پر تابوت کے بغیر کے مردوں کو قبرستان میں دفن کرنا غیر قانونی ہےاسی بنا پر اس ملک کے مسلمان اپنے مردوں کو کفن کے ساتھ دفن نہیں کر سکتے تھے۔
اس نئے قانون کے تحت مسلمان اپنے مردوں کو تابوت کے بغیر دفن کر سکتے ہیں اور یہ قانون رواں سال یکم جنوری سے آئرلینڈ میں قابل عمل ہے۔
source : http://shabestan.net