اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

پیرس میں امام حسین (ع) کی نظر میں فلسفہ شہادت کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

بین الاقوامی:پیرس میں ایرانی کلچرل سنٹر کی کوششوں سے امام حسین علیہ السلام کی نظر میں فلسفہ شہادت کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی ہے جس میں اسلامی اسکالراور یونیورسٹی کے استاد جازاری نے شرکت کی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیرس میں ایرانی کلچرل سنٹر نے امام حسین علیہ السلام کی نظر میں فلسفہ شہادت کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی ہے۔
حجۃ الاسلام ڈاکٹر جازاری نے اس کانفرنس میں شرکت کرکے قیام امام حسین علیہ السلام کا تاریخی جائزہ لیتے ہوئے آپ کی شخصیت اور نسب کے بارے خطاب کیا ہے اور اس کے بعد اس دور کے تاریخی واقعات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے دور امامت میں معاویہ ملعون اور اس کے بعد یزید ملعون کی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاریخی واقعات اور معاویہ کے بعد یزید کی حکومت کے بارے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے یزید ملعون کی شخصیت اور امام حسین علیہ السلام کے مدینہ سے قیام کے آغاز کی دلیلوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔
جازاری نے اسلام میں امام حسین علیہ السلام کے مقام ومنزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متعدد تاریخی مآخذ کی بنا پر یزید بن معاویہ کے افکار اور شخصیت کی وضاحت کی ہے اور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلافت کی شرائط اور معیاروں کو بیان کیا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...

 
user comment