بين الاقوامی گروپ : غانا كی فٹبال ٹيم كے مسلمان كھلاڑی "واكاسو مبارك" جنہوں نے مالی كے خلاف گول كرنے كے بعد اپنے شرٹ پر لكھی "اللہ اكبر" كی عبارت كو ظاہر كيا تھا ، امپائر كی جانب سے ييلو كارڈ ملنے پر اگلے ميچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islametinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ غانا كی فٹبال ٹيم كے فارورڈ اور اسپين كے فٹبال كلب اسپينيول كے كھلاڑی "واكاسو مبارك" كو افريقن نيشنز كپ كے دوران مالی كے خلاف گول كرنے كے بعد "اللہ اكبر" كی عبارت كو نماياں كرنے پر ييلو كارڈ دكھايا گيا ہے ۔
شرٹ پر لكھی «Allah is Great» كی عبارت كو نماياں كرنے اور امپائر كی جانب سے ييلو كارڈ ملنے كے بعد اب وہ غانا اور نائيجيريا كے مابين ہونے والے اگلے ميچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir