اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

گزشتہ ۲۵سالوں کے دوران فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد دوگنی

بین الاقوامی:گزشتہ ۲۵سالوں کے دوران فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ میں مذہبی امور کے سربراہ برنارڈ گوڈار نے کہا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ فرانس میں موجود ساٹھ لاکھ مسلمانوں میں سے تقریبا ایک لاکھ تعداد ان مسلمانوں کی ہے کہ جنہوں نے اس سال اسلام قبول کیا ہے جبکہ ۱۹۸۶ء میں یہ تعداد ۵۰ہزار افراد تھی۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوڈار نے کہا ہے کہ ۲۰۰۰ء میں اسلام قبول کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور دین تبدیل کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
یورپ میں مذہبی امور کے ماہر سمیرامغاز نے کہا ہے کہ مسلمان نشین علاقوں میں رہائش پذیر غیر مسلم بھی ماہ مبارک رمضان کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس کے بہت سے مسلمان کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے اکثر اوقات ان سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت اپنے تعصب اور جلد بازی کی بنا پر پبلک مقامات پر برقع سے استفادہ کرنے سے منع کرتی ہے کیونکہ غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کے بارے حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔
فرانسیسی حکومت نے اعلان کیا ہو اہے کہ جو بھی عورت پبلک مقامات پر برقع پہن کر آئے گی اسے ۱۵۰یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور جو افراد خواتین کو زبردستی چادر پہننے کے لیے کہتے ہیں انہیں اس سے زیادہ جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دو سال تک جیل کی سزا سنائی جائے گی۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...

 
user comment