اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

لبنان میں شیعہ قائدین کی نشست کا انعقاد

بین الاقوامی: لبنان میں ۳۱مارچ کو شیعہ اورسنی گروپوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کا راہ حل پیدا کرنے کے لیے شیعہ قائدین کی ایک نشست منعقد ہو رہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ڈیلی اسٹارکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان مین شیعہ علماء کا ایک گروپ ۳۱مارچ کوایک نشست منعقد کر رہا ہے تاکہ لبنان اور پوری دنیا میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کی غرض سے ضروری اقدامات انجام دینے کے لیے بحث وگفتگو کی جائے۔

اس نشست کے دوران لبنان میں شیعہ اور دیگرفرقوں کے مستقل اراکین کے درمیان روابط کی سہولت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ شیعہ اورسنی گروپوں کے درمیان روابط کا دقیق جائزہ لیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے ک اس کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان اور عراق میں شیعہ اور سنی اختلافات کو کم کرنے کے لیے راہ حل تلاش کریں ۔

باخبر ذرائع کے بقول یہ کانفرنس ۳۱مارچ کو لبنان میں منعقد ہو گی جس میں حزب اللہ لبنان کے سابقہ سیکرٹری جنرل شیخ صبحی طفیلی سمیت شیعہ علماء اور سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment