اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

کینیڈا کے شہر گلف کی مسجد کے دروازوں کو غیر مسلموں کے لیے کھول دیا گیا ہے

بین الاقوامی:کینیڈا کے شہر گلف کے اسلامی معاشرے کے اراکین نے شدت پسندوں کے اسلام مخالف اقدامات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے غیر مسلموں کے لیے مسجد کے دروازوں کو کھول دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ctvnews سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گلف شہر کی مسجد کی دیواروں پرنسل پرستی کے نعرے لکھے جانے پرمبنی شدت پسندوں کے اقدام کے بعد اس شہر کے اسلامی معاشرے نے اسلامی اقدار کی وضاحت کے لیے مسجد کے دروازے کھول دیے ہیں۔

اس مہم کے پہلے روز تین سو غیر مسلمانوں کے لیے مسجد کے دروازوں کو کھولا گیا ہے کہ جو اسلامی آداب ورسوم سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے تھے۔ غیر مسلموں نے اس روز مسلمانوں کی نماز جماعت میں شرکت کرکے اس الہی فریضہ کا تجربہ کیا ہے۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ کےا یک رکن اور گلف شہر کے نمائندے فرانک والریوٹ نے اس بارے کہا ہے کہ دین اسلام اور اسلامی معاشرے کے بارے صحیح معلومات حاصل کرنے کی غرض سے کینیڈا کے معاشرے کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔

گلف شہر کے اسلامی معاشرے کے اراکین کے بقول شدت پسندوں نے کینیڈین شہریوں کے ذہنوں میں اسلام کے بارے منفی خیالات پیدا کر دیے ہوئے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟

 
user comment