بين الاقوامی گروپ: حكومت انڈونيشيا نے فلسطين بالخصوص قدس میں غير قانونی یہودی بستيوں كی تعمير كے سلسلے میں صیہونی حكومت كے اقدامات كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے انڈونيشيا كی سركاری خبررساں ايجنسی "آنٹارا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ میں انڈونيشيا كے نمائندے دياں تريانشاہ جانی نے فلسطين كی حمايت میں اپنے موقف كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ انڈونيشيا كو پورا يقين ہے كہ ابھی تك گلدسٹون كی رپورٹ میں موجود تمام مطالب كو نافذ نہیں كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسئلہ فلسطين اور صیہونی حكومت كے مظالم كو بين الاقوامی قوانين كے تحت كل ہونا چاہیے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=555667