اجتماعی : پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد ك حسينیہ امام صادق (ع) میں ايك علمی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے جس كا عنوان سيرت امام صادق (ع) تھا ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام جعفرصادق (ع) كی شہادت كی مناسب سے پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد میں امام صادق (ع) انسٹیٹوت كی طرف سے ايك علمی نشست كا انعقاد كيا گيا ہے ۔ اس علمی نشست میں حوزہ علمیہ قم كی فارغ التحصيل سيدہ عروج زہرہ نقوی نے امام جعفر صادق (ع) كی سيرت كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی انہوں نے كہا كہ امام صادق (ع) نے 20 ہزار شاگردوں كی تربيت كی ہے جنہوں نے مختلف علوم میں مہارت حاصل كر ركھی تھی جن علم كيميا اور ادبيات وغيرہ شامل ہیں چنانچہ علم كيميا كے ماہر جابر حيان كا شمار بھی امام صادق (ع) كے شاگردوں میں ہوتا ہے اس علمی نشست میں كثير تعداد میں افراد نے شركت كی ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/