رسا نیوزایجنسی – گذشتہ شب بحرینی انتظامیہ کے ذریعہ بحرین کے دو شیعہ پارلیمنٹ ممبروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بحرینی انتظامیہ نے گذشتہ شب « مطرابراهیم مطر» اور« جواد فیروز» بحرین کے دو شیعہ پارلیمنٹ ممبروں کو جنھوں نے ال خلیفہ کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کے اعتراض میں استعفاء دیا تھا گرفتار کرلیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق ، بحرینی انتظامیہ کے دو ادمی سویل ڈریس میں ان دو پارلیمنٹ ممبروں کے گھروں میں گھس گئے اور انہیں پکڑکر نامعلوم جگہ لے گئے ۔
الوفاق پارٹی جسے الیکشن میں 40 سیٹوں میں سے 18 سیٹ ملی تھی ال خلیفہ اور ال سعود کی جنایتوں کو لیکر ان تمام ممبروں نے استفاء دیا تھا اورمیدان لولوء میں اعتراض کرنے والوں کی صف میں شامل ہوگئے تھے ۔
بحرینی انتظامیہ میں اج بھی ال سعود کی حمایت میں عوام پر چڑھائی کرنے میں مشغول ہے ۔
اس انتظامیہ نے گذشتہ روز منامہ کی بعض سڑکوں کو بند کرے لوگوں پہ گولیاں چلائیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ال خلیفہ اور ال سعود کے غلام مسجدوں اور امام بارگاہوں کے انھدام اور قران کریم کی اتش زنی میں مصروف ہیں گذشتہ روز انہوں نے مسجد مومن کو منھدم کردیا اور نمازیوں کو مارا پیٹا ۔
source : http://www.rasanews.ir