اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے دار الحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں افراد نے عظیم احتجاجی اجتماع کر کے سعودی عرب کی ڈھالی سالوں سے مسلسل جاری جارحیت کا پرزور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین نے امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا کر یمن کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی مذمت کی۔
اس احتجاجی مظاہرے میں یمن کے اکثر قبیلے شریک تھے اور انہوں نے سعودی عرب کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یمن کی خواتین نے بھی مظاہرے میں شرکت کر کے جنگ میں اپنی استقامت اور پائداری کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی قربانیوں کے ساتھ آل سعود کی جارحیت کا اس وقت تک مقابلہ کرنے کو تیار ہیں جب تک کہ انہیں مکمل آزادی نہیں مل جاتی۔
مظاہرین نے امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا کر یمن کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی مذمت کی۔