اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

فرانس میں مسلمانوں کے لیے قبرستان کی تعمیر کی ضرورت

خبررساں ایجنسی شبستان: فرانس کےشہر یوراکس Évreux کی اسلامی انجمن کے سربراہ نے فرانس کے ہر علاقے میں مسلمانوں کے لیے قبرستان تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ فرانس کے شہر یوراکس کی اسلامی انجمن کے سربراہ پاب کابو نے فرانس کےمختلف علاقوں میں مسلمانوں کے لیے قبرستان تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یوراکس شہر کے مئیر میشل شامپردون نے اپنے ہمسایہ علاقوں کو اسلامی قبرستان بنانے کی ترغیب دلائی ہے اور اسے مکمل طور پر قانونی قرار دیا ہے۔

یوراکس کے مسلمانوں کی انجمن کے ایک رکن مصطفی بودجی نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی طرف ہجرت کر کے آنے والے مہاجروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے دینی اعتقادات کے مطابق مردوں کو دفن کریں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ ۱۹۹۷ء سے یوراکس شہر کے محلے میڈلین کے ڈایفس پارک میں اسلامی قبرستان کی تعمیر کی گئی ہے اور اس قبرستان کی توسیع کے لیے بلدیہ کی تائید کے باوجود دیگر علاقوں کے مسلمانوں کے لیے یہ قبرستان کافی نہیں ہے جبکہ یوراکس شہر کی بلدیہ نے کہا ہے کہ مردوں کو انہیں علاقوں میں دفن کیا جائے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز
نیویارک، مسجدکی تعمیری کمیٹی سرگرم
مسلمانوں کی آزادی صلبۛ فرانس میں برقعہ پہننے ...
جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کا خاتمہ
پاكستان میں اسلام نظام حيات و تعليم كے عنوان سے ...
انصار اللہ نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا/ نجران ...

 
user comment