اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بیروت بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ابنا: تسنیم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ادھر وینز ویلا کے وزیر خارجہ الیسا خاوا نے بھی وینز ویلا میں ایرانی سفیر حجت اللہ سلطانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وینزویلا کے صدر کا پیغام ایرانی سفیر کو پہنچایا۔ وینز ویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انکی حکومت بہت جلد اس سلسلے میں ایک مذمتی بیان جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ آج صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے باہر طاقت ور بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
source : abna