برطانوي وزير خارجہ وليم ہيگ نے اپنے ملک کي پارليمنٹ ميں ايران اور پانچ جمع ايک کے ايٹمي سمجھوتے کا دفاع کيا ہے -
ابنا: برطانيہ کے وزير خارجہ وليم ہيگ نے پير کے روز پارليمنٹ ميں جنيوا ايٹمي سمجھوتے کے تعلق سے اراکين پارليمنٹ کے سوالوں کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ ايران کے ساتھ سمجھوتہ بہت اہم ہے - انہوں نے کہا کہ عالمي برادري اگر اس معاہدے کو مسترد کرديتي تو بہت بڑي غلطي کرتي -
برطانوي وزير خارجہ نے کہا کہ اسرائيل کو ايسے ہر اقدام سے پرہيز کرنا چاہئے جو ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونے والے سمجھوتے کو کمزور کرے -
وليم ہيگ نے کہا کہ حکومت برطانيہ اور اس کے اتحادي اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کے راستے کي حفاظت کريں گے - انہوں نے کہا کہ اگرچہ ايران کے ساتھ جنيوا ميں ہونے والا سمجھوتہ بقول ان کے يورينيئم کي افزودگي مکمل طور پر بند ہونے کے بارے ميں سلامتي کونسل کي قراردادوں سے مختلف ہے ليکن ايران کے ساتھ معاملات طے کرنے کا اس کے علاوہ اور کوئي راستہ نہيں تھا.
source : abna