اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

حکومت ایران کی سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ

حکومت ایران کی سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ

 

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات ایران کے ٹیلیویژن سے اپنی گفتگو میں ایرانی عوام کو اپنی حکومت کی سو روزہ کارکردگی سے باخبر کیا۔ 

 

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات ایران کے ٹیلیویژن سے اپنی گفتگو میں ایرانی عوام کو اپنی حکومت کی سو روزہ کارکردگی سے باخبر کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں افراد زر کی شرح کو کافی کنٹرول کیا گيا ہے اور اس سلسلے میں جاری کوششوں سے رواں ایرانی سال کے آخر تک اس شرح پر اور زیادہ قابو پالیا جائیگا۔انھوں نے معیشت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقتصاد کے شعبے میں اغیار سے وابستگی کو کم سے کم کرکے اپنے اوپر ہی بھروسہ کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی خارجہ پالیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے دشمنوں کی جانب سے ایران فوبیا کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران نے ایک بااثر ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنی حقیقت کا لوہا منوایا ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا عمل بدستور جاری ہے۔

ایران کے صدر مملکت نے حالیہ جوہری سمجھوتے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سمجھوتے پر مکمل عملدرآمد سے بہت سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی تاہم انھوں نے کہا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی بند کرنے کو ہرگز تسلیم نہیں کیا ہے اور این پی ٹی معاہدے کے دائرے میں ایران کا یہ، قانونی حق ہے کہ جس کو حالیہ جوہری سمجھوتے میں بھی تسلیم کیا گيا ہے۔

داکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف عائد کی گئیں پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پابندیوں کو ایرانی عوام پر ظلم سے تعبیر کیا تاہم کہا کہ ان پابندیوں سے ایران کو اپنی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع میّسر ہوئے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مغرب نے اگر منطق پر عمل کیا تو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک جامع سمجھوتہ طے پاجائیگا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نائیجیریا کے عوام نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت ...
مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا تسلسل انتہائی ...
عراق وپاکستان میں دہشتگردی اتحاد کونقصان ...
ہیٹن کیاو میانمار کے نئے صدر منتخب
عراق میں داعش کا مقدس مقامات اور آیت اللہ سیستانی ...
جرمنی میں اسلامی آرٹ نمائش كا اہتمام
یمن؛ صوبہ ’’مارب‘‘ کی آزادی کے لیے فوج اور ...
جكارتہ ؛ بين الاقوامی دعوت اسلامی سيمينار كا ...
آئرلینڈ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کو اسلامی طریقے ...
سعودی وہابی علماء کے حلال دیئے گئے خود کش حملے ...

 
user comment