(قصیدہ)
جو شخص شہ دیں کا عزادار نہیں ہے
وہ جنت و کوثر کا بھی حقدار نہیں ہے
جس نے نا کیا خاک شفا پر کبھی سجدہ
سچ پوچھئے وہ دیں کا وفادار نہیں ہے
یہ جشن ولا شاہ شہیداں سے ہے منسوب
اک لمحہ کسی کا یہاں بیکار نہیں ہے
عاشور کی شب قسمت حر نے کہا حر سے
اب جاگ کہ شبیر سا سردار نہیں ہے
عزت سے جیو اور مرو شہ نے کہا ہے
ذلت کو جو اپنائے وہ خوددار نہیں ہے
حق مدحت مولا کا بھلا کیسے ادا ہو
ہر شخص یہاں میثم تمار نہیں ہے