ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ابو زہري نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ دنيا ميں دہشت گردي اور شرانگيزي کي جڑ صيہوني حکومت ہے -
انہوں نے جو صيہوني حکومت کے وزير اعظم بن يامين نتن ياہو کے جنرل اسمبلي سے خطاب پر تبصرہ کررہے تھے کہا کہ نتن ياہو نے اپنے خطاب ميں حماس کو داعش کي مانند دہشت گرد گروہ قراردينے کي جو کوشش کي ہے انتہائي مضحکہ خيز ہے- انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت جو خود پوري دنيا ميں دہشت گردي اور شرانگيزي کا سبب ہے ، کس منہ سے اس طرح کا بے بنياد دعوي کررہي ہے-
حماس کے ترجمان سامي ابو زہري نے کہا حماس قومي سطح کي ايک تنظيم ہے جو فلسطينوں کے خلاف اسرائيل کے دشمنانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں کي آزادي کي جدوجہد کررہي ہے-
انہوں نے کہا نتن يا ہو کے دعوے کے برخلاف تحريک حماس اور دہشت گرد گروہ داعش ميں کسي قسم کي کوئي شباہت نہيں پائي جاتي-
ان کا کہنا تھا کہ قدس کي غاصب صيہوني حکومت ہي دراصل پوري دنيا ميں شرانگيزي اور دہشت گردي پھيلارہي ہے -
سامي ابو زہري نے کہا کہ فلسطينوں کے خلاف صيہوني حکومت کے مظالم اور جرائم اس حقيقت کو نماياں کرنےکے لئے کافي ہيں-
source : www.abna.ir