علیکم السلام۳ جمعہ لگاتار نہ پڑھنے سے کافر ہونے والا مسئلہ ایک اخلاقی مسئلہ ہے اور نماز جمعہ کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے فقہی مسئلہ نہیں ہے۔ یعنی یہ فقہی فتویٰ نہیں ہے اور اس کی بنا پر کسی ایسے مسلمان کو کافر نہیں گردانا جا سکتا ہے جو بالکل جمعہ نہیں پڑھتا یا لگاتار جمعہ ۳ یا اس زیادہ جمعے چھوڑ دیتا ہے۔نماز جمعہ واجب تخییری ہے لہذا اگر وقت نکل گیا تو نماز ظہر پڑھنا ہو گی اہلسنت کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز جمعہ صرف اتحاد کی خاطر ہے ظہر کی جگہ کفایت نہیں کرے گی۔ نماز ظہر بہر صورت پڑھنا ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir